ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حب الوطنی کا نتیجہ ایسا نہیں ہو کہ ہم تاریخ کے تئیں آنکھیں بندکرنے والا رویہ اپنائیں:صدرجمہوریہ

حب الوطنی کا نتیجہ ایسا نہیں ہو کہ ہم تاریخ کے تئیں آنکھیں بندکرنے والا رویہ اپنائیں:صدرجمہوریہ

Thu, 29 Dec 2016 21:52:36    S.O. News Service

تروونت پورم، 29/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ حب الوطنی کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ ہم تاریخ کی تشریح کرتے وقت حقائق کی جانب سے آنکھیں بندکرنے والا رویہ اپنائیں یا اپنی پسند کی دلیل کو صحیح ٹھہرانے کے سچ سے کوئی سمجھوتہ کر لیں۔ہندوستانی تاریخ کانگریس (انڈین ہسٹری کانگریس)کے 77ویں سیشن کا افتتاح کرتے ہوئے مکھرجی نے تاریخ دانوں سے کہا کہ وہ تاریخ کے تئیں زیادہ سے زیادہ حقائق پسندانہ رویہ اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ دانشورانہ طور پر شک کرنے، اختلاف ہونے اور کسی چیز پر سوال اٹھانے کی آزادی کی حفاظت جمہوریت کے ایک ضروری کالم کے طور پر ضرور کی جانی چاہئے۔منطق اور توازن کو رہنما بتاتے ہوئے مکھرجی نے کہا کہ اپنے ملک سے محبت کرنا اور اس کے ماضی میں زیادہ سے زیادہ شان دیکھنا قدرتی ہے لیکن حب الوطنی کا نتیجہ یہ نہیں ہو کہ تاریخ کی تشریح میں حقائق کو نظر انداز کرنے والا رویہ اپنانے لگ جائیں یا اپنی پسند کی دلیل کو صحیح ٹھہرانے کے لئے سچ سے سمجھوتہ کرنے لگ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ پوری طرح صحیح نہیں ہے اور تاریخ کو اس رہنما کے طور پر دیکھا جانا چاہئے کہ ماضی میں کیا غلط ہوا اور کس طرح تضاد اور کیسی کمزوریاں تھیں۔صدر نے کہاکہ تاریخ کی ایک معتبر تشریح، جیسے کہ ہمارے بہترین تاریخ دانوں نے کوشش کی ہے کے لئے کسی جج جیسا منصفانہ دماغ ہونا چاہئے، نہ کہ کسی وکیل جیسا دماغ۔
 


Share: